اطلاعات کے مطابق جاورا کپاؤنڈ کے کرشنا اپارٹمنٹ کے رہائشی اور پیشے سے ٹیکس ایڈوائزر گووند اگروال (45) نے آج اپنے گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سرکاری ہسپتال مہاراجہ یشونت راؤ ہلکر ہسپتال (ایچ وائی ایچ) میں پوسٹ مارٹم کی کارروائی چل رہی ہے۔
گووند کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ ہفتہ گووند کی فرم پر جی ایس ٹی کا چھاپہ پڑا تھا۔ تب سے ہی وہ بہت پریشان تھے۔ حالانکہ پولیس کو جائے واقعہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔