ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں طالبانی ثقافت نہیں چلے گی: نروتم مشرا

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سرے راہ ایک شخص کے ساتھ بے رحمی سے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ کے بعد وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اس واقعہ کے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 2:12 PM IST

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جبل پور میں آٹو ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کے اس واقعہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں قانون راج ہے اور یہاں طالبانی ثقافت اور پٹھانی پیاز نہیں چلے گی۔

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا

جبل پورمیں سڑک پر معمولی حادثے کے بعد جرائم پیشہ دو نوجوانوں نے آٹوڈرائیور کے ساتھ بے رحمی سے مارپیٹ کرنے اور بے سدھ حالت میں اسے موٹرسائکل پر لاد کر لے جانے کا ویڈیو کل شام سوشل میڈیا میں وائرل ہوا۔

دو دن پہلے اس واقعہ پر پولیس نے گزشتہ روز متاثر شخص اجیت وشوکرما کی رپورٹ پر ابھیشیک دوبے اور چندن سنگھ نام کے ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی تھی۔

اس دوران وزیر داخلہ نے آج اطلاع دی کہ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.