ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم سمپیتھی فاؤنڈیشن Sympathy Foundation Organize E shram Card Camp In Bhopal لمبے وقت سے لوگوں کے لیے فلاحی کاموں کو انجام دیتی چلی آ رہی ہے۔
اسی سلسلے میں تنظیم کے ذریعہ اب جگہ جگہ کیمپ لگا کر عوام کو بیدار کیا جارہا ہے جس میں انہیں حکومت کی جانب سے ملنے والی ان اسکیمز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جن سے غریب اور ضرورت مند طبقہ انجان ہوتا ہے۔ ساتھ ہی تنظیم کے ذریعہ لوگوں کے لیے حکومت کی جانب سے ملنے والا ای شرم کارڈ بنوائے جا رہے ہیں۔
یہ ای روزگار کارڈ مرکزی حکومت کی ایک اسکیم ہے۔ جس سے لوگوں کو طرح طرح کے فائدے ملتے ہیں جس میں مزدوروں کو معاشرتی تحفظ دینے کے ساتھ اس کارڈ کے ذریعہ حکومت کی ہر فلاحی اسکیم ان ضرورت مندوں اور غریبوں کو مل پائے گی۔ تنظیم کے اس کیمپ کو کافی کامیابی مل رہی ہے اور لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے سمپیتھی فاؤنڈیشن بھوپال میں لمبے وقت سے ضرورت مندوں و غریب طبقوں کے درمیان کام کر رہی ہے۔ جس میں بزرگوں کو راشن تقسیم کرنا، بچوں کی تعلیم، ان کی فیس، انہیں اسکالرشپ اور ان لوگوں کو روزگار مہیا کرانے کا کام کر رہی ہے جو بے روزگار ہیں۔