بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی فعال تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن پچھلے کئی سالوں سے ضرورت مند اور غریب طبقے کے لئے لگاتار کام کرتی چلی آ رہی ہے۔ تنظیم کے ذریعہ جہاں کورونا وبا کے بیچ بے روزگار ہوئے لوگوں کو روزگار مہیا کروانے کا کام کر رہی ہے۔ وہی تعلیم کے میدان میں ضرورتمند طالبات کو ان کی تعلیم کے لئے مدد کرنا جس میں ان کو اسکول کے نصاب کی کتابیں ان کی فیس اور طلبات کو وظائف بھی تقسیم کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں تنظیم کے ذریعہ آج 12ویں روزگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 لوگوں کا تنظیم کے ذریعے انتخاب کیا گیا۔ انہیں چھوٹے چھوٹے روزگار سے جوڑنے کے مقصد سے تنظیم نے مدد کی ہے۔
اب تک اس تنظیم کے ذریعہ 90 لوگوں کو روزگار سے جوڑا جا چکا ہے۔ یہ لوگ کامیابی کے ساتھ اپنا روزگار چلا رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ بھر رہے ہیں۔ وہیں کئی لوگوں نے اپنے ایک روزگار سے کامیابی کے ساتھ دوسرے روزگار بھی شروع کیے ہیں۔ تنظیم کے ڈائریکٹر حسن مرکزی نے کہا کہ ہم نے ایک شخص کی مدد ان لوگوں کے ذریعے کی جنہیں ہم نے روزگار دلوایا اور تنظیم کے ذریعہ روزگار پانے والوں نے پیسہ اکٹھا کر اس شخص کی مدد کی اور اسے روزگار فراہم کروایا۔
یہ بھی پڑھیں:Unani Dr. Azam Awarded یونانی پیتھی میں ڈاکٹر اعظم کو حکیم عبداللطیف فلسفی ایوارڈ سے نوازا گیا
تنظیم سمپھتی فاؤنڈیشن کو ہر طرح سے تعاون کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح کا کام تنظیم کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا ایک اچھی سوچ کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے جس کی معاشرے کو بہت ضرورت ہے۔ تنظیم کے ذریعہ جائز اور مستحق لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے جس کی ہمیں بے حد خوشی ہے۔