سورا بھاسکر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'میں یہاں کسی پارٹی کی تشہیر کے لیے نہیں آئی ہوں، لیکن دگ وجے سنگھ جیسے ایماندار امیدوار کے ساتھ ہوں'۔
سورا نے بھوپال پارلیمانی حلقے کے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کی حمایت میں کہا وہ ایک اچھےاور بہتر امیدوار ہیں۔
بھوپال کی تنظیم سجس کی دعوت پر وہ بھوپال میں نوجوانوں سے تبادلہ خیال کرنے پہنچی تھیں۔
سورابھاسکر نے نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'مجھے بھوپال آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ بھوپال ایسی جگہ ہے جس نے کی بڑی ہستیوں کو پیدا کیا ہے جس میں جاں نثار اختر ،حبیب تنویر، بشیر بدر اور جاوید اختر جیسے لوگ شامل ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی پہلی فلم کی شروعات بھی بھوپال سے ہی کی تھی'۔
سوشل میڈیا پر ٹرول لیے جانے کے سوال پر سورابھاسکر نے کہا کہ 'میں نے بھارتی فوج کے بارے میں کبھی کچھ غلط نہیں کہا نا کبھی کہہ سکتی ہوں، میں خود ایک فوجی کی بیٹی ہوں اور میں جانتی ہوں کی ان کی قربانی کیا ہے'۔
انہوں نے مزید کہناتھا:'چونکہ میں اداکارہ ہوں اس لیے میری فوٹو ملنا کوئی مشکل کام نہیں، لوگ تصویر کا غلط استعمال کر کےجعلی خبرے بنادیتے ہیں'۔