راجیہ سبھا کے رکن مسٹر سنگھ نے مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع کے کنڈالی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ 'سشانت سنگھ معاملے کو 'میڈیا ٹرائل' بنا دیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ 'وہ ایک بہتر اداکار تھے۔ اس معاملہ کا پورے ملک میں ذکر ہو رہا ہے۔ اس معاملہ کی غیرجانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے اور کسی کو جانچ میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔'
سابق وزیراعلیٰ سنگھ نے کہاکہ 'ریاست میں کمل ناتھ حکومت اکثریت میں تھی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عوامی مینڈیٹ خرید لیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ضمنی اسمبلی انتخابات میں عوام ایسی جماعتوں کو سبق سکھائیں گے۔'