ETV Bharat / state

Succeeded In Patwari Exam پیروں سے لکھ کر پٹواری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امین انصاری - ریاست مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع

دیواس ضلع کے رہنے والے امین منصوری کے ہاتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے پٹواری امتحانات میں پیروں سے لکھ کر کامیابی حاصل کی۔ ان کی نمایاں کامیابی پر گارجین کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

پیروں سے لکھ کر پٹواری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امین انصاری

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 1:19 PM IST

پیروں سے لکھ کر پٹواری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امین انصاری

اندور: ہاتھوں میں قسمت کی لکیروں کے بھروسے مت بیٹھے رہنا کیونکہ جن کے ہاتھ نہیں ہوتے کامیاب تو وہ بھی ہوتے ہیں کامیاب ہونے کے لیے جنون اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ سچ کر دکھایا ہے ریاست مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے رہنے والے امین منصوری نے۔ انہوں نے بہانہ بنانے والوں کے لیے ایسی نظیر پیش کی ہے جو کئی برسوں تک یاد رکھی جائے گی کیونکہ بچپن سے ان دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی پٹواری جیسی مشکل امتحانات کو پہلے ہی کوشش میں کامیابی حاصل کر مثال پیش کی ہے۔ عموما ہر طلبہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سرکاری ملازمت حاصل کرے لیکن اس کے لیے مشکل امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا ہوتی ہے۔ اس میں لاکھوں طلبات شریک ہوتے ہیں۔ چند ہزار لوگوں کو ہی کامیابی ملتی ہے لیکن منصوری نے ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود پیروں سے لکھ کر کامیاب ہوئے۔

امین منصوری دیواس ضلعے کے پپرا راؤ کے رہنے والے ہیں منصوری دونوں ہاتھوں سے معذور ہیں ان کے والد اقبال منصوری پیش سے درزی ہیں دوسروں کے کپڑے سی کر گھر کے اخراجات اٹھاتے ہیں گھر کی مالی حالات بھی ٹھیک نہیں اور پیدائشی طور پر معذور ہونے کے باوجود امین نے اپنی کمزوری کو اپنے خوابوں میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Meeting in Bhopal اسمبلی انتخابات کی تیاری کیلئے کانگریس پارٹی کی اہم میٹنگ

انہوں نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا عزم کیا۔ پہلے ہی موقع میں پٹواری کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ اب اس کامیابی سے نہ صرف کنبے والے ،رشتہ دار اور پڑوسی اور نگر کے لوگ مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔امین منصوری نوجوانوں کے لیے ایک مثال پیش کی ہے جو تھوڑی سی مشکل سے ہار مان لیتے ہیں لیکن منصور نے بتا دیا لہروں سے ڈر کر کشتی پار نہیں ہوتی اور کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی۔ امین منصوری نے بتایا کہ جب رزلٹ دیکھا تو میرا دیواس ضلع میں اے ٹی کیٹی میں فرسٹ رینک حاصل ہوئی ہے جس سے میرے گھر والے رشتہ دار پڑوسی اور نگر کے لوگ بہت خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.