ETV Bharat / state

MP schools to teach Vedas مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولز میں گیتا اور رامائن کی پڑھائی - وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا اعلان

مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولز کے نصابِ تعلیم میں اب ہندو مذہب کی کتابیں جیسے رامائن اور گیتا کو بھی شامل کیا جائیگا۔اس بات کا اعلان ریاست کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابل قدر ہستیوں کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت مانی جائیگی۔

شیوراج سنگھ چوہان
شیوراج سنگھ چوہان
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 3:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ عظیم شخصیات کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری اسکولوں میں مذہبی کتابیں پڑھائی جائینگی۔ یعنی مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولز میں اب گیتا اور رامائن بھی باضابطہ طور پر پڑھائی جائے گی۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس بات کا اعلان بھوپال میں منعقد ایک پروگرام کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اسکولز میں ہمارے دھرم گرنتھوں کی تعلیم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیتا کا لب لباب یا خلاصہ، رامائن، رام سیتو اور مہابھارت پڑھائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابل احترام شخصیتوں کی توہین باقابل بر داشت ہوگی، ہم بچوں کو ان گرنتھوں کی تعلیم دے کر انہیں اخلاق کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کرینگے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تعلیم کے تین مقاصد ہوتے ہیں۔ علم دینا، ہنر دینا اور شہریت کی قدریں دینا۔

وزیر اعلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہماری ثقافت، روایت، فلسفہ حیات، عظیم شخصیات، روحانیت اور مذہب پر تنقید کرکے خوش ہوتے ہیں۔ ہمیں ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے۔ وہ نہیں جانتے ہیں اس سے کہ ملک کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ عظیم شخصیات کی توہین اب برداشت نہیں کی جائیگی،اور ریاست کے سرکاری اسکولز میں رامائن مہابھارت کی تعلیم بھی دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:مدارس کے نصاب میں ہندو مذہبی کتابوں کو شامل کرنے پر ذمہ داران مدارس کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.