اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر طیبہ دعویٰ کالج کے طلباء نے منفرد انداز میں یوم جمہوریہ کا جشن منایا۔ قومی پرچم کے رنگوں والے عمامہ باندھ کر کھیل میدان پہنچے۔ زنجیر بنا کر ملک کا نقشہ بنایا اور پرچم کو سلامی پیش کی۔ اندور طیبہ دعوۃ کالج میں ملک کے 74واں جشن یوم جمہوریہ انوکھے منفرد انداز میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں ترنگے کو لہرا کر سلامی پیش کی گئی اور ہندوستانی مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
- یہ بھی پڑھیں:
Maulana Syed Mushtaq Ali Nadvi پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
سماجی کارکن ڈاکٹر راہل ماتھر اور پارشد اقبال صاحبان کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ پارشد صاحب نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسی دن بھارت سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر قائم ہوا تھا۔ اس کی یکجہتی اور تنوع کی دنیا بھر میں ستائش کی جاتی ہے۔ ہمیں اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی مکمل کوشش کرنی ہوگی۔ طیبہ کالج کے طلبہ ذیشان رضا اور توصیف احمد نے بھی انگریزی اور اردو زبان میں ہندوستان کی خوبصورتی اور یوم جمہوریہ کی اہمیت پر شاندار خطاب کیا۔
ویسے طیبہ کالج کی طرف سے ہر سال ہی یوم جمہوریہ، یوم آزادی اور دیگر مواقع پر انفرادی اور مختلف طریقے کی ریلی نکالی جاتی ہے لیکن اس جشن یوم جمہوریہ کی سب سے الگ بات یہ رہی کہ طیبہ کیمپس سے درگاہ میدان تک پُرسکون طریقے سے مارچ نکالا گیا۔ پھر درگاہ میدان میں جملہ طلبا نے ترنگے کے تینوں رنگوں کا عمامہ پہن کر بھارت کے نقشہ کی شکل اختیار کی۔ شاید اندور کی تاریخ میں اسلامی لباس زیب تن کیے ہوئے اس طرح کا نظارہ کسی مدرسہ نے پہلی بار پیش کیا ہے۔ اس تقریب میں اندور کی کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔ کالج کے ڈائریکٹر استاد ابوبکر نورانی نے سب کا استقبال اور شکریہ ادا کیا۔ اخیر میں ملک کے امن و سکون کی دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔