اس دوران کچھ شرپسندوں نے پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا۔ تاہم بعد میں حالات پر قابو پالیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، پورسا کے جوٹائی روڈ کےرہنے والے، اودے سنگھ راٹھور کی بیٹی موہنی (17) کل دیر شام ایک پروگرام میں شرکت کرنےکے بعد اپنی دوست پراچی اور چھوٹی بہن نیہا کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ اس دوران ملزم وشال بھارگو اپنے دوستوں کے ساتھ ان کا پیچھا کررہا تھا۔ تبھی ملزم وشال نے پراچی کے گھر کے قریب بندوق سے موہنی کو گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
جیسے ہی قتل کی اطلاع ملی، ایک بہت بڑا ہجوم جائے وقوع پر جمع ہوگیا اور پولیس اسٹیشن کے سامنے لاش کورکھ کرسڑکیں جام کردیں۔ مشتعل افراد مطالبہ کررہے تھے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور اسٹیشن انچارج کو معطل کردیا جائے۔ اس دوران کچھ شرپسندوں نے پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کیا اور اسے شدید نقصان پہنچا۔
دریں اثنا ، امن و امان کی صورتحال بگڑتی دیکھ کر، سپرنٹنڈنٹ پولیس است یادو نے آس پاس کے تھانہ علاقوں سے پولیس فورس پورسا میں تعینات کرکے تھانہ انچارج پریہ درشن کو فوراً لائن اٹیچ کرنے کا حکم جاری کیا۔ تب مشتعل ہجوم نے جام کھولا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے ملزم کے خلاف چھاپہ مارنے کی کارروائی کر رہی ہے۔
پولیس طالبہ کی دوست پراچی سے بھی قتل کی وجوہات کی بناء پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔