ETV Bharat / state

Special Menu For Iftar In Bhopal بھوپال میں افطار کے لئے خاص پکوان - ماہ رمضان میں بھوپال میں خاص طور سے افطار

بھوپال میں ماہ رمضان المبارک کی رونقیں الگ ہی نظر آتی ہے۔ ماہ رمضان کے دوران بھوپال میں افطار کے وقت خاص پکوان بنائے جاتے ہیں جس کے بغیر افطار کا دسترخوان ادھورا رہتا ہے ۔

بھوپال میں افطار کے لئے خاص پکوان
بھوپال میں افطار کے لئے خاص پکوان
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 8:10 PM IST

بھوپال میں افطار کے لئے خاص پکوان

بھوپال : رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنے تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ سایہ فگن ہے۔ یہ مہینہ خیر و برکت، رحمت، ہدایت اخوت ومحبت کا مہینہ ہے جو ساری انسانیت کے لئے سراپاۓ ہدایت اور رحمت ہے۔ اس مہینے میں مسلم طبقہ اپنے سارے کاموں کو درکنار کر عبادتوں اور اس ماہ میں رکھے جانے والے روزوں پر توجہ مرکوز کرے رہتے ہیں۔

جہاں مسلم طبقہ ماہ رمضان میں عبادت، تلاوت، نمازوں کو ترجیح دیتا ہے تو وہی ماہ رمضان میں روزہ رکھنے والے سحری اور افطار کے لئے خاص تیاریاں کرتے ہیں۔ ماہ رمضان میں بھوپال میں خاص طور سے افطار کے وقت طرح طرح کے پکوان بنا کر دستر خوان پر رکھے جاتے ہیں۔اس میں بھوپال کی خاص روایت کے تحت افطار میں کچھ ایسے پکوان بنائے جاتے ہیں جس کے بغیر بھوپال کے افطار کے دسترخوان کو تصور نہیں کیا جاتا ہے۔

اس تعلق سے بھوپال کے مقامی جاوید بیگ بتاتے ہیں کہ بھوپال کے رمضانوں کی کوئی مثال نہیں ہے پورے شہر میں رونق ہوتی ہے۔ چاروں طرف عبادت کا ماحول بنا رہتا ہے۔ شام ہوتے ہی بازاروں میں افطار کا سامان خریدنے والوں کی چہل پہل نظر آنے لگتی ہیں۔ وہی افطار کے وقت گھر کی خواتین طرح طرح کے پکوان بنانے میں مصروف ہو جاتی ہیں۔ جہاں بازاروں میں افطار کے لئے لوگ نخطی، انگور دانے اور خارے خریدتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

جاوید بیگ کہتے ہیں کہ دن بھر روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کے بعد افطار کے دسترخوان پر اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہونے والی نعمتیں ہی ہر طرح نظر آتی ہے۔

وہی وہی بھوپال کی خواتین سے جب ہم نے رمضان کے مہینے میں عبادت اور افطار کے تعلق سے بات کی تو اندرا جاوید اور دیبا نفیس خان نے بتایا کہ ہم سحری کے لئے صبح چار بجے اٹھ جاتے ہیں اور گھر میں جس کی جس طرح کی ڈیمانڈ ہوتی ہے اس مطابق انہیں سحری بنا کر دی جاتی ہے۔ پھر کچھ دیر آرام کرنے اور عبادت کے بعد سب اپنے کاموں پر چلے جاتے ہیں۔پھر بعد نماز عصر افطار کی تیاریاں شروع کر دی جاتی ہے۔

بھوپال میں افطار کو لے کر خواتین خاصی تیاریاں کرتی ہے۔ خواتین بھوپال میں خاص طور سے افطار میں کھائے جانے والی چنے کی دال جسے بھگا کر صبح ہی رکھ دی جاتی ہے۔ جسے افطار کی تیاری کے وقت پیسا جاتا ہے۔اس کے ساتھ پاپڑ سرو کیے جاتے ہیں۔ بھوپال میں یہ کچی دال اور پاپڑ افطار کے وقت خاص طور سے ہر گھر میں تیار کئے جاتے ہیں۔ جو کی بھوپال میں افطار کے دسترخوان کا خاص پکوان مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھی:Unique Iftar Party Held In Indore اندور میں منفرد انداز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

اسی طرح افطار میں خواتین بھجیئے، چھولے کئی طرح کے پھلوں کے ساتھ کھجوروں میں بٹر لگا کر افطار کے دسترخوان کو سجاتی ہیں۔ ساتھ ہی افطار کے دسترخوان پر طرح طرح کے شربت بھی بنائے جاتے ہیں۔ تا کہ دن بھر روزہ داروں کو ان پکوانوں اور شربتوں کے ذریعہ راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.