ETV Bharat / state

'میری صبح کی شروعات آپ کی نئی ٹانگ سے ہوگی بھائی'

سونو سود کے کام اور کپل شرما شو میں سونو سود کی کہانی دیکھ کر دپیش نے اپنے ایک دوست سے سونو سود کو پیر لگوانے کے لئے ٹویٹ کروایا۔ اس ٹویٹ کے جواب میں سونو سود نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری صبح کی شروعات آپ کی نئی ٹانگ سے ہوگی بھائی۔'

'میری صبح کی شروعات آپ کی نئی ٹانگ سے ہوگی بھائی'
'میری صبح کی شروعات آپ کی نئی ٹانگ سے ہوگی بھائی'
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 1:56 PM IST

بالی ووڈ اداکار سونوسود نے لاک ڈاؤن کے دوران خود کو اصل زندگی کا ہیرو ثابت کیا ہے۔

اداکار سونو سود نے آج ایک بار پھر ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نوجوان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری صبح کی شروعات آپ کی نئی ٹانگ سے ہوگی بھائی۔'

'میری صبح کی شروعات آپ کی نئی ٹانگ سے ہوگی بھائی'

دراصل دپیش کا فروری میں اندور سے واپس آتے وقت ایمبولینس سے ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس میں اسے اپنی ایک ٹانگ گنوانی پڑی تھی۔ تقریباً ساڑھے تین لاکھ خرچ کر کے دپیش کے والدین نے اس کا علاج کروایا لیکن آپریشن کامیاب نہیں ہو سکا۔

اس کے بعد کورونا کے دور میں سونو سود کے کام اور کپل شرما شو میں سونو سود کی کہانی دیکھ کر دپیش نے اپنے ایک دوست سے سونو سود کو پیر لگوانے کے لئے ٹویٹ کروایا۔

اس ٹویٹ کے جواب میں سونو سود نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری صبح کی شروعات آپ کی نئی ٹانگ سے ہوگی بھائی۔'

دوسرے ہی دن دپیش کو بھوپال کے ایک ادارے سے ٹانگ لگانے کے لئے فون بھی آ گیا۔

دپیش نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنی بچی زندگی چل کر گزار سکوں گا۔'

یہ بھی پڑھیں: کیا کرن جوہر اور مہیش بھٹ سشانت کی موت کے ذمہ دار ہیں؟

انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعہ سونو سود سے بات بھی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.