سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے محترمہ گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 'انہیں صدر منتخب کرنا ورکنگ کمیٹی کا دانش مندانہ فیصلہ ہے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔'
سابق مرکزی وزیر اور سابق رکن پارلیمان جیوتر آدتیہ سندھیا نے اس فیصلے پر کہا کہ 'یہ افسوس کی بات ہے کہ سابق صدر راہل گاندھی اپنے استعفے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ اگرچہ محترمہ گاندھی کا دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہونا فخر کی بات ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم سبھی کانگریس کارکنان اب ان دونوں کی مشترکہ قیادت میں کام کریں گے۔'