سہیل کے بھائی نے منصور کی نارکوٹکس پولیس پر الزام سنگین الزام عائد کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق نارکوٹکس پولیس نے سہیل خان کو 90 گرامر ڈ رگس کے ساتھ پکڑا تھا جس کے بعد سہیل کے بھائی کو اس گرفتاری کی اطلاع دی گئی۔
وہیں اظہار خان نے بتایا کہ سہیل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے انہیں فون پر اطلاع دی لیکن جب میں ملنے پولیس اسٹیشن پہنچا تو مجھے سہیل سے ملنے نہیں دیا گیا اور مقدمہ درج نہ کرنے کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ میں نے پولیس کے مطالبہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج پولیس نے مجھے کسی بیماری کی وجہ سے سہیل کی موت کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سہیل 21 برس کا نوجوان تھا جبکہ اسے کوئی بیماری نہیں تھی۔ اظہار خان نے سہیل کی موت کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہرایا۔ انہوں نے حکومت سے پورے معاملہ کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔