ETV Bharat / state

Honey Trap Case: سابق وزیراعلی کمل ناتھ کو نوٹس - کمل ناتھ

ایس آئی ٹی کے تفتیشی اسسٹنٹ (انسپکٹر) ششیکانت چورسیا کی جانب سے کمل ناتھ کو ایک صفحہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جو آج میڈیا تک پہنچا۔ نوٹس کے مطابق کمل ناتھ سے توقع کی گئی ہے کہ وہ دو جون کو دوپہر 12:30 بجے بھوپال کے شیام لال ہلس تھانہ علاقہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر حاضر ہو کر زیر دستخط (مسٹر چورسیا) کے سامنے بیان اور فزیکل ثبوت سی ڈی/پین ڈرائیو) ایس آئی ٹی کو دینے کی زحمت کریں۔

Honey Trap Case: ایس آئی ٹی نے کمل ناتھ کو بھیجا نوٹس
Honey Trap Case: ایس آئی ٹی نے کمل ناتھ کو بھیجا نوٹس
author img

By

Published : May 30, 2021, 5:32 PM IST

مشہور ہنی ٹرپ معاملے میں مدھیہ پردیش پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کونوٹس جاری کرکے دوجون کو اس کے سامنے بیان اور فزیکل ایویڈنس (سی ڈی/پین ڈرائیو) مہیاکرانے کے لئے کہاہے۔

Honey Trap Case: ایس آئی ٹی نے کمل ناتھ کو بھیجا نوٹس
Honey Trap Case: ایس آئی ٹی نے کمل ناتھ کو بھیجا نوٹس

ایس آئی ٹی کے تفتیشی اسسٹنٹ (انسپکٹر) ششیکانت چورسیا کی جانب سے کمل ناتھ کو ایک صفحہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جو آج میڈیا تک پہنچا۔ نوٹس کے مطابق کمل ناتھ سے توقع کی گئی ہے کہ وہ دو جون کو دوپہر 12:30 بجے بھوپال کے شیام لال ہلس تھانہ علاقہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر حاضر ہو کر زیر دستخط (مسٹر چورسیا) کے سامنے بیان اور فزیکل ثبوت سی ڈی/پین ڈرائیو) ایس آئی ٹی کو دینے کی زحمت کریں۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل بھیجے گئے نوٹس میں مشہور ہنی ٹرپ کی اس مبینہ پین ڈرائیو کا ذکر کیا گیا ہے، جس کاذکر سینئر کانگریس لیڈرکمل ناتھ نے حال ہی میں 21 مئی کو منعقدہ ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کیا تھا۔نوٹس میں اسی پین ڈرائیو کو جانچ کے لئے دستیاب کرائے جانے اوراسی پین ڈرائیو کے تعلق سے بیان درج کرائے جانے کی توقع کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق مسٹر کمل ناتھ کے ذریعہ کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہنی ٹرپ معاملہ کی سی ڈی اورپین ڈرائیو ان کے پاس موجود ہے۔ اس پریس کانفرنس کوسوشل میڈیا پر بھی نشرکیا گیا تھا اور متعلقہ خبریں اخباروں میں شائع ہوئیں۔

-یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.