بھوپال: ریاستی حکومت کے حکم پر قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والے ملزم بی جے پی لیڈر پرویش شکلا کی رہائش گاہ پر غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ ملزم کو منگل کے روز ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ ایک شخص پر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سیدھی ضلع پولیس اور محکمہ ریونیو کی ٹیم ملزم بی جے پی لیڈر کے گھر پہنچی تو اسی دوران بی جے پی لیڈر کی ماں اور چچی بے ہوش ہو گئیں۔ ملزم بی جے پی لیڈر کے گھر پر بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود ہے۔
-
#WATCH | Sidhi viral video | Accused Pravesh Shukla's illegal encroachment being bulldozed by the Administration. He was arrested last night.#MadhyaPradesh pic.twitter.com/kBMUuLtrjK
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) July 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Sidhi viral video | Accused Pravesh Shukla's illegal encroachment being bulldozed by the Administration. He was arrested last night.#MadhyaPradesh pic.twitter.com/kBMUuLtrjK
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) July 5, 2023#WATCH | Sidhi viral video | Accused Pravesh Shukla's illegal encroachment being bulldozed by the Administration. He was arrested last night.#MadhyaPradesh pic.twitter.com/kBMUuLtrjK
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) July 5, 2023
ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو پر اسے گرفتار کیا گیا وہ پرانی تھی، جسے انتخابات قریب ہونے کے باعث وائرل کیا گیا ہے۔ ملزم کی بہن نے اے این آئی کو بتایا کہ یہ ایک پرانا ویڈیو ہے جو سیاسی اور انتخابی وجوہات کی بنا پر پھیلایا جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ نے بلڈوزر کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ صرف ملزم کو سزا دی جانی چاہیے، اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔ بی جے پی لیڈر کے والد، بہن اور والدہ نے سیاسی سازش کا بھی الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارا گھر نہیں گرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے آباؤ اجداد کی محنت کی کمائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- مدھیہ پردیش کے شرمناک واقعہ سے بی جے پی کا دلت مخالف چہرہ بے نقاب، راہل گاندھی
- قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والا بی جے پی لیڈر گرفتار
بی جے پی لیڈر ملزم پرویش شکلا پر مختلف دفعات کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ فی الحال ریوا سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ منگل کو وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔