ETV Bharat / state

Shivraj On Rahul Gandhi: کانگریس آج ملک کے لئے مسئلہ ہے اور راہل کانگریس کا مسئلہ ہے، شیوراج - راہل کانگریس کا مسئلہ ہے، شیوراج

راہل گاندھی کی لوک سبھا سے رکنیت ختم ہونے کے بعد شیوراج سنگھ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے بارے میں دعوی کیا کہ خود کو بد قسمتی سے ایم پی بتاکر انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی۔ لوک سبھا کے رکن ہوتے ہوئے پارلیمنٹ میں کچھ کہہ کر جس طرح سے آنکھ ماری، کیا وہ پارلیمنٹ کا وقار تھا۔ وہ پہلے بھی متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 4:37 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی آج منھ پر تالا لگانے کی ’نوٹنکی‘کر رہے ہیں، کانگریس آج ملک کے لئے مسئلہ ہے اور راہل کانگریس کا مسئلہ ہے۔چوہان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس کے لوگ آج زبان پر تالا لگا کے بیٹھے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے زبان پر تب تالا کیوں نہیں لگایا، جب وہ اپنی زبان سے مودی کی ذات کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو کس نے حق دیا، پسماندہ طبقات کی توہین کرنے کا۔ کیا پسماندہ طبقات کا ہونا پاپ ہے۔ وہ اپنے آپ کو راجا مہاراجا سے کم نہیں سمجھتے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ زبان پر اس وقت لگانا تھا جب انہوں نے عدلت کی توہین کی۔وہ کیا بولتے ہیں سن کر حیرت ہوتی ہے۔

وزیر اعلی نے راہل گاندھی کے بارے میں دعوی کیا کہ خود کو بد قسمتی سے ایم پی بتاکر انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی۔ لوک سبھا کے رکن ہوتے ہوئے پارلیمنٹ میں کچھ کہہ کر جس طرح سے آنکھ ماری، کیا وہ پارلیمنٹ کا وقار تھا۔ وہ پہلے بھی متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ پنجاب اور یوپی کے نوجوانوں کا مذاق بنایا۔مندر جانے والوں کو چھیڑ چھاڑ کرنے والا بتایا۔ سرجیکل اسٹرائک اور فوج کی توہین کی،اور پھر آرڈیننس پھاڑ کر اپنے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی توہین کی۔ اس وقت زبان پر تالا کیو ں نہیں لگایا۔چوہان نے کہا کہ آج وہ (راہل گاندھی) تالا لگانے کی نوٹنکی کر رہے ہیں۔ حقیقیت یہ ہے کہ کانگریس ملک کے لئے مسئلہ ہے اور کانگریس کا مسئلہ راہل گاندھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Disqualified As MP راہل گاندھی کہتے تھے کہ بدقسمتی سے ایم پی ہوں، انہیں آزادی مل گئی، بی جے پی کا ردعمل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.