ریاستی کانگریس کی جانب سے جاری ریلیز میں کمل ناتھ نے کہا کہ چوہان ان دنوں کسانوں وغیرہ کے بارے میں غلط معلومات دے رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابقہ کانگریس حکومت کے دور میں کسانوں کے قرض معاف ہوئے ہیں اور یہ بات حکومت نے اسمبلی میں تسلیم کی ہے۔
کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ چوہان اپنے اجلاسوں میں بار بار کہہ رہے ہیں کہ سابقہ کمل ناتھ حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، جو سچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے وعدہ نامہ میں کسان قرض معافی کا وعدہ کیا تھا اور اسے پورا کیا گیا۔ اگر کانگریس حکومت گرائی نہیں جاتی تو، بقیہ کسانوں کا قرض بھی معاف کردیا جاتا۔