مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے راج گڑھ ضلع کے بہادر فوجی منیش وشوکرما (کارپینٹر) کے جسد خاکی پر تھری ای ایم ای آرمی سینٹر اسپتال احاطے بھوپال میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔
سرکاری اطلاع کے مطابق مہار ریجیمنٹ کے جوان مسٹر منیش گزشتہ جمعہ کو جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے پاس فوجی لڑائی میں شدید طورپر زخمی ہوگئے تھے۔ علاج کے بعد انہیں بچایا نہیں جا سکا۔
ان کا جسد خاکی تھری ای ایم ای آرمی سینٹر بھوپال میں پہنچنے پر آج فوج کی ٹکڑی نے وزیراعلی مسٹر چوہان کی موجودگی میں آنجہانی شہید کو گارڈ آف آنر دیا۔
اس موقع پر مسٹر چوہان نے کہا 'شہید کے کنبے کو ایک کروڑ کی اعزازی رقم دینے کے ساتھ ہی کنبے کے ایک رکن کو ان کے اتفاق سے سرکاری نوکری دی جائے گی۔ شہید مسٹر منیش کے آبائی شہر میں ان کا مجسمہ قائم کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ کسی تنظیم کا نام شہید کے نام پر رکھا جائےگا'۔
وزیراعلی نے کہا 'دسمبر 2019 میں منیش کی شادی ہوئی تھی اور اس نے ملک کے لئے اپنی جان دے دی۔ ان کے والد مسٹر سدھارتھ اور ماں پشپا دیوی کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے ایسے بیٹے کو جنم دیا'۔
انہوں نے کہا 'شہید منیش کی یہ قربانی بیش قیمتی ہے۔ کھجنیر اور مدھیہ پردیش کے عوام کو ان پر فخر ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
'دہلی رائٹس 2020 دا انٹولڈ اسٹوری' کتاب کے شائع نہ ہونے پر تنازعہ
منیش کے بھائی ہریش بھی فوج میں ہیں۔ تھری ای ایم ای آرمی سینٹر میں کلیکٹر بھوپال اویناش لوانیا ،بریگیڈیئر آشوتوش شکلا، کمانڈینٹ ڈاکٹر اجے مینن، میجر شیخ اور فوج کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔ راج گڑھ کے کھجنیر میں شہید مسٹر منیش کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ پوری ہوں گی۔