ETV Bharat / state

Shivraj Govt Gift to Journalists صحافیوں کو مدھیہ پردیش حکومت کا تحفہ

ریاست مدھیہ پردیش میں شعبہ تعلقات عامہ چھوٹے شہروں اور قصبوں کے صحافیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرے گا، صحافیوں کے علان کے لیے امدادی رقم بڑھائی جائے گی۔ اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاست کے صحافیوں کے لیے حکومت کا اعلان۔ shivraj government gift to journalists before Assembly Elections

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 3:51 PM IST

Updated : Sep 8, 2023, 3:58 PM IST

صحافیوں کو مدھیہ پردیش حکومت کا تحفہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں شعبہ تعلقات عامہ چھوٹے شہروں اور قصبوں کے صحافیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرے گا، صحافیوں کے علان کے لیے امدادی رقم بڑھائی جائے گی۔ اسمبلی انتخابات کے مد نظر ریاست کے صحافیوں کے لیے حکومت کا اعلان۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جمہوریت کے ستون کے طور پر میڈیا کے نمائندوں کی محنت قابل تعریف ہے۔ صحافی دن رات کام کرتے ہیں۔ یہی نہیں حکومت اور دیگر تمام لوگوں کے لیے ایک پل کے طور پر ان کا کردار بھی اہم ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ میرے دل میں میڈیا کا بہت احترام ہے۔ اج میری بہت سے دوستوں سے ملاقات ہو رہی ہے۔ ریاست کے وزیراعلی چوہان نے صحافی طبقے کے لیے کئی اہم اعلانات کیے۔ ان میں طبی امداد انشورنس اس کی رہائش کی، سہولت تعلیم کی، سہولت وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ محکمہ تعلقات عامہ چھوٹے شہروں اور قصبوں کے صحافیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنے کا کام بھی کرے گا۔ وہیں وزیراعلی نے کہا کہ بھوپال کے مالویہ نگر میں پترکار بھون کی زمین فلحال ناقابل استعمال ہے۔ ہر ایک کی خواہش ہے کہ یہاں نئی عمارت بن جائے۔ اسے ایک نیا فارمیٹ دیا جائے گا۔ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ نئی تعمیر شدہ عمارت کے ساتھ ساتھ اسے اسٹیٹ میڈیا سینٹر کا درجہ حاصل ہوگا۔ اس میں اڈٹوریم، لائبریری، کینئشن، کامن روم سمیت دیگر سہولیات ہوگی۔ سینٹر میں جدید سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلی کی رہائش گاہ پر ہوئے اس پروگرام میں الیکٹرانک میڈیا کی نمائندے، پرنٹ میڈیا کے نمائندے، ایف ایم چینل کے نمائندوں کے ساتھ سرکاری میڈیا ہاؤس کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Namaz e Istisqa بھوپال میں بارش کے لئے نماز استسقاء کا اہتمام

واضح رہے کہ فی الحال بھوپال میں دو مقامات پر صحافیوں کے لیے زمین الاٹ کر کے کالونی تیار کی گئی ہے۔ آج کی ضرورت کے مطابق دیگر شہروں میں سوسائٹی اف جرنلسٹس کو اراضی فراہم کرنے کے لیے کاروائی کی جائے گی۔ اس کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ جس سے صحافی بھائیوں کے لیے اپنے گھر بنانے کے انتظامات آسان ہو جائیں گے۔ پروگرام کے اختتام پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ خوشگوار ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

Last Updated : Sep 8, 2023, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.