کورونا وائرس کی وبا کا اثر ملک بھر میں ہے، تو وہیں اس وبا سے بچنے کے لیے حکومتیں اپی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
وہیں مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ٹیم شہر کا جائزہ لینے کے لئے اندور پہنچی۔ جس کے بعد وجے ورگیہ نے کہا کہ اندور میں اب صورت حال قابو میں ہے اور جلد شہر کے حالات معمول ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کنٹرول روم ٹول فری نمبر جاری کیا ہے۔ آپ میڈیکل کے تعلق سے کچھ بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میڈیکل کے تعلق سے آپ کو کوئی مدد نہیں ملتی ہے تو آپ ہمیں بتائیں، 'ہم آپ کے خدمت میں رات کے دو بجے بھی تیار ہیں۔
وجے ورگیہ نے مزید کہا کہ پھل اورسبزیوں کے تعلق سے کسان بھی پریشان ہیں اور ہم بھی فکر مند ہیں جلد ہی کچھ ایسا انتظام کریں گے جس سے کی ضروری اشیاء آسانی سے مل سکے۔'