ETV Bharat / state

Shivpuri Pipeline Laying Accident شیو پوری میں پائپ لائن بچھانے کے دوران حادثہ، ایک مزدور ہلاک - ایم پی میں پائپ لائن بچھانے کے دوران حادثہ

شیو پوری میں پائپ لائن بچھانے کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مزدور کی موت ہوگئی جب کہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Shivpuri Pipeline Laying Accident

شیو پوری میں پائپ لائن بچھانے کے دوران حادثہ، ایک مزدور ہلاک

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 2:43 PM IST

شیو پوری: ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے کولارس تھانہ علاقے میں پائپ لائن بچھانے کے دوران ایک حادثے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فور لین نیشنل ہائی وے کے بائی پاس کے قریب واٹر اگمنٹیشن اسکیم کی پائپ لائن بچھانے والے نجی کمپنی کے 5 مزدور گزشتہ شام دیر گئے اچانک مٹی کے ڈھیر میں دب گئے جس میں ایک مزدور کی موت اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔ Accident during pipeline laying in Shivpuri

ذرائع نے متوفی کا نام عبدالغفار (28) ساکن محمد آباد (جے پور) بتایا ہے۔ زخمیوں کے نام اجیت، پرتاپ، ونود اور پیوش بتائے گئے ہیں۔ یہ سبھی مہاراشٹر اور راجستھان کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کولارس کے صحت مرکز بھیجا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Three Children Killed in UP مٹی کا ٹیلہ منہدم ہونے سے 3 بچوں کی موت، ایک زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.