ETV Bharat / state

شاہجہاں بیگم کا مقبرہ خستہ حالی کا شکار - مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

آج جب ہم ان کے مقبرے کی طرف دیکھتے ہیں تو وہاں سب کچھ خردبرد ہو چکا ہے جب کہ ایک وقت تھا جب اس مقبرے کی الگ ہی شان ہوا کرتی تھی۔

مقبرہ خستہ حالی کا شکار
مقبرہ خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 9:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کو مسجدوں اور تالابوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ ریاست میں 13 نوابین گزرے ہیں- جس میں 9 مرد اور چار خاتون نواب شامل ہیں۔

اگر ہم ان چار خاتون نوابین کی بات کریں تو ان کے ذریعے کئی بڑی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں- جن میں ہم اگر شاہجہاں بیگم کی بات کرے تو یہ ریاست بھوپال کی تیسری فرمانروا رہیں تھی-

شاہجہاں بیگم کا مقبرہ خستہ حالی کا شکار

انہوں نے اپنے دور حکومت میں بہت سی بڑی عمارتیں تعمیر کروائی، جن میں تاج المساجد، گول گھر، تاج محل اور بھوپال کا ریلوے اسٹیشن شامل ہے- افسوس کہ بھوپال کے لیے اتنا کچھ کرنے کے باوجود شاہجہاں بیگم کو اب یاد کرنے والا کوئی نہیں ہے-

آج جب ہم ان کے مقبرے کی طرف دیکھتے ہیں تو وہاں سب کچھ خردبرد ہو چکا ہے جب کہ ایک وقت تھا جب اس مقبرے کی الگ ہی شان ہوا کرتی تھی

یہ بھی پڑھیے
ڈی ڈی سی انتخابات: انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے الیکشن انچارج مقرر

جس طرح سے بھوپال میں نوابین کے مقبرے خوردبرد ہو رہے ہیں، ان کے تحفظ کے لیے جمعیت علمائے ہند نے مہم شروع کی۔ جس کے تحت جمیعت ان مقبروں کی صاف صفائی کے ساتھ ان کے رکھ رکھاؤ اور رنگ روغن کا بھی خیال رکھے گی۔ اور ساتھ ہی حکومت سے بھی اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ آثارقدیمہ و وقف بورڈ ان مقبروں کی طرف نظر ثانی کرے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.