ETV Bharat / state

Paper Leak Case in Damua دموہ میں پیپر لیک معاملے میں سات ملازمین معطل - پیپر لیک معاملے میں سات ملازمین معطل

ضلع دموہ میں ہائی اسکول سائنس کا پرچہ لیک معاملے میں تحقیقات کے بعد سات افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ High School paper leak case in Damua

دموہ میں پیپر لیک معاملے میں سات ملازمین معطل

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 12:18 PM IST

دموہ: ریاست مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کی تندوکھیڑا تحصیل کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول سیلواڑہ کے امتحانی مرکز میں ہائی اسکول سائنس کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں رپورٹ درج کی گئی ہے، جس میں سات افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کلکٹر ایس کے چیتنیا نے بتایا کہ تیندوکھیڑا تحصیل کے سیلواڑہ اسکول میں ہائی اسکول کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے بعد جہاں سینٹر کے صدر پھگولال پٹیل، اسسٹنٹ سینٹر صدر پرشوتم لال پٹیل، امتحانی کلرک امت بھاردواج، سپروائزر این ایس پورتے، وریندر لودھی، گڈو پال، راجندر کمار جین اور پٹواری بھانو پرکاش ساہو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، چھوٹو راجک اور راگھویندر سین، جنہیں عارضی ملازمین کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، کو بھی ان کی خدمات سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے بورڈ امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے معاملہ سامنے آیا تھا جس میں چھولا مندر پولیس نے چار اساتذہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کیس میں پہلے سائبر کرائم کی ٹیم نے دسویں اور بارہویں جماعت کا سوال کا پرچہ فروخت کرنے کے سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیلی گرام گروپ پر بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کا لوگو کا استعمال کرکے دسویں اور بارہویں جماعت کا سوال کا پرچہ فراہم کرانے کے نام پر پیسے لے کر دھوکہ دہی کرتا تھا جس کے الزام میں ملزم منڈی دیپ رہائشی کوشک دوبے کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Paper Leak Case in MP بھوپال میں سوال کا پرچہ فروخت کرنے کے سلسلے میں ملزم گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.