مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نیکی کی دیوار سے مشہور ایک ٹیکسی کورونا کے اس دور میں ضرورت مندوں کے درمیان کھانے پینے کی ضروری اشیاء فراہم کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اندور میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آئندہ جمع تک شہر میں کرفیو نافذ کردیا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایسے نازک وقت میں سماجی کارکن سنجے راجانی اپنی ٹیکسی میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء بھر کر لوگوں میں تقسیم کررہے ہیں۔
اس تعلق سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنجے راجانی بتاتے ہیں کہ اس کام کو وہ کئی سالوں سے انجام دے ہیں۔ صبح ناشتے میں چائے بسکٹ تو شام میں کھانے کی ضروری اشیاء یا ضرورت مندوں کو کپڑے یا وقت آنے پر ایمبولینس کی خدمات بھی اس ٹیکسی کے ذریعہ انجام دیتے رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غریب بے سہارا لوگوں کی خدمت کرکے انہیں خوشی ملتی ہے۔