ETV Bharat / state

Khandwa Violence کھنڈوا میں کشیدگی، دفعہ 144 نافذ - کھنڈوا کے کلکٹر انوپ کمار سنگھ

مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں کشیدگی، پتھراؤ کے بعد دفعہ 144 نافذ کردی گئی، لڑکی دو لڑکوں کے ساتھ کافی شاپ پر گئی تھی جس کو لے کر ہنگامہ ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 2:27 PM IST

کھنڈوا میں کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

کھنڈوا : مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں دیر رات ہنگامہ ہوگیا۔ ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی دوسرے فریق کے نوجوانوں کے ساتھ کافی پینے گئی تھی، جس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا۔ الزام ہے کہ لڑکی کی برادری کے لوگوں نے دوسرے فریق کے نوجوانوں کی پٹائی کردی، جس کے بعد ماحول خراب ہوتا چلا گیا۔ شام کے وقت کھنڈوا کے مین روڈ پر، دوسرے فرقے کے لوگوں نے سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون سمیت دیگر لوگوں کو روکا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ لڑائی جھگڑے کے واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ان کا میڈیکل کرایا گیا۔ اس کے بعد تھانے کے پاس جمع ہوئے کچھ لوگوں نے پتھراؤ بھی کیا۔ انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع سپریٹنڈنٹ آف پولیس اور کلکٹر سمیت انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ کھنڈوا شہر میں بھاری پولیس تعینات ہے اور حالات قابو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Indore Oyo Hotel Case: ہندو لڑکی کے ساتھ اویو ہوٹل میں ٹھہرنے والے مسلم نوجوان پر ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی دو دوسرے فریق کے نوجوانوں کے ساتھ کافی شاپ پر گئی تھی۔ جس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا۔ الزام ہے کہ دونوں لڑکوں کو کافی شاپ سے دوسری جگہ لے جا کر ان کی پٹائی کی گئی۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی اور لڑکوں کو بازیاب کرایا اور تھانے لے آئی۔ اس کے بعد نابالغ لڑکی اور نوجوان کی جانب سے اغوا اور مارپیٹ کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کے بعد بھی معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ رات گئے کہارواڑی علاقے کے کونسلر اشفاق دوبارہ لڑکی کے ساتھ تھانے پہنچ گئے اور ایف آئی آر کا مطالبہ کرنے لگے۔ اسی دوران لڑکی کی برادری کے نوجوانوں کا ایک ہجوم پولیس اسٹیشن پر جمع ہوگیا۔ اس سے پہلے کے پولیس تھانے میں بھیڑ کو ہٹاتی، خبر آئی کہ موگھاٹ تھانہ علاقے کے گاندھی نگر کے پاس لڑکی کی برادری کے لوگوں کو سڑک پر روک کر مارا پیٹا گیا۔ اس کے بعد تھانے کے قریب جمع بھیڑ نے نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ اس پر بھیڑ میں سے کچھ لوگوں نے پتھراؤ کیا۔ تاہم فلحال پتھر بازی میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھ کر ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایس ڈی ایم اور ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موگھاٹ پہنچ گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر شکلا کے مطابق یہ واقعہ پیش آنے کے فورا بعد ایکشن لے کر کارروائی کی گئی۔ اس کے بعد دوسری طرف سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس اسٹیشن پر بہت سے لوگ جمع ہو گئے۔ پورے میونسپل کارپوریشن کارپوریشن کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کہیں بھی 4 یا 4 سے زیادہ لوگ اکٹھا نہیں ہوسکتے۔ کل دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں ایک لڑکی اور دوسرے دو نوجوانوں نے درج کروائی ہے۔ دو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہی پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ بتادیں کہ ایف آئی آر درج کرانے لڑکی کو تھانے لے جانے والے کونسلر اشفاق سنگھاد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری طرف کھنڈوا کے کلکٹر انوپ کمار سنگھ نے بتایا کہ جس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے اس پر میری سب سے گزارش ہے کہ اگر ایسی کوئی صورت حال ہو تو فورا پولیس انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ اب تہواروں کا موقع چل رہا ہے۔ اس کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ امن اور ہم آہنگی کی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Muslim Youth Beaten by Hindu in MP مدھیہ پردیش میں مسلم نوجوان کو زد و کوب کرنے کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.