مدھیہ پردیش میں رواں برس ہوئے بلدیہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے ساتھ دیگر پارٹیوں نے بھی اپنی قسمت آزمائی تھی جس میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریاست میں خود کو مضبوط ثابت کیا۔ SDPI Candidate Arrested Under Rasuka
بلدیہ انتخابات میں شاہجہاں پور سے ایس ڈی پی آئی کے کامیاب امیدوار حافظ سمیع اللہ نے اپنی کامیابی کا جشن ریلی کی شکل منائی جس میں ایس ڈی پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے جانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
اس تنازعہ کے بعد ریاستی حکومت نے ایس ڈی پی آئی کے امیدوار حافظ سمیع اللہ کو راسوکا کے تحت آج گرفتار کرلیا جس پر ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران شاکر علی نے دارالحکومت بھوپال میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ہمارے امیدوار کے خلاف غلط الزام عائد کرکے دفعہ 188,153B کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے جو غلط ہے اور جھوٹا ہے۔ SDPI Candidate Arrested Under Rasuka
شاکر علی نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ آر ایس ایس کے دباؤ میں کام کر رہی ہے۔ کیونکہ محکمہ پولیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کی یہ کاروائی آر ایس ایس کی شکایت پر کی گئی ہے۔ شاکر علی نے کہا کہ جس طرح سے ہم نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کو ڈر ہے کہ ہم آگے بھی بڑی کامیابی حاصل کریں گے اس لیے وہ اس طرح کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
SDPI Protest: اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ
ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ریلی میں جس طرح سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا ویڈیو آر ایس ایس نے محکمہ پولیس کو دیا ہے وہ بالکل غلط ہے، کیونکہ ہمارے امیدوار کا نام حافظ سمیع اللہ ہے اس لئے ان کے حامیوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگایا بلکہ حافظ صاحب زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ جس کو آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ پاکستان زندہ باد کہہ رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی اچھی طرح سے تفتیش ہوں اگر واقعی کوئی غلط ہے تو اس کو سزا دی جانی چاہئے۔