عالمی وبا سے پورے ملک کی معیشت متاثر ہوئی ہے جس سے لوگوں کے کاروبار بھی بری طرح سے درہم برہم ہوگئے ہیں۔
مسلسل چلے تین مہینے کے لاک ڈاؤن اور اس کے بعد کاروبار میں کمی کی وجہ سے والدین کو اسکول فیس جمع کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کو لے کر والدین کافی پریشان نظر آ رہے تھے۔
اس سلسلے میں اندور کے چواترام اسکول نے بارہویں جماعت تک کے طلباء کی فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چواترام فاؤنڈیشن آف ہیو مینٹرین چیریٹیبل ٹرسٹ کے اندور مینیجر اشونی ورما نے ایک خط شائع کیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر اسکول بند ہونے تک طلباء کو فیس کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی، یہ فیصلہ نئے داخلہ لینے والے طلبا کے لیے بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
اندور میں کورونا کے معاملے 14000 سے متجاوز
واضح رہے کہ حال ہی میں کچھ والدین نے فیس کو لے کر خاموشی سے احتجاج کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پائیں گے۔