ETV Bharat / state

اسکول بس نالے میں گرنے سے دو درجن بچے زخمی

مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے پورسا تھانہ علاقے میں آج ایک اسکول بس نالے میں گرگئی جس میں سواردودرجن بچے زخمی ہو گئے۔

author img

By

Published : Nov 13, 2019, 3:11 PM IST

اسکول بس نالے میں گرنے سے دو درجن بچے زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرام دھوریٹ میں چلنے والی ایک پرائیویٹ اسکول بس آس پاس کے گاؤں سے بچوں کو لے کر آرہی تھی۔ تبھی راستے میں بس ڈرائیور موبائل پر بات کررہاتھا ۔ اسی دوران گرام میاشی اور رجودھا کے نزدیک بس ڈرائیور کا کنٹرول بس پر نہیں رہا اور وہ نالے میں جاگری۔

اس حادثے میں 25 بچے زخمی ہوگئے۔ بس میں تقریباً 40 سے 45 بچے سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ شدید طورپر زخمی آٹھ بچوں کو علاج کےلئے ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو علاج کے لئے پورسا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیق کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.