ETV Bharat / state

MECPS Organizes a Program in Bhopal: اقلیتی طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے اسکالر شپ تقسیم - بھوپال میں طالبات کے درمیان اسکالرشپ تقسیم

بھوپال میں مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی Muslim Education and Career Promotion Society کا مقصد ہے کہ وہ مسلم طالبات، جن میں پڑھنے لکھنے کا جذبہ ہے، لیکن مالی دشواری کے چلتے وہ اپنی تعلیم کو پورا نہیں کر پا رہی ہیں۔ ایسے طالبات کی مدد کر ان کی تعلیم کو جاری رکھا جائے۔

اقلیتی طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرانے کی غرض سے اسکالر شپ تقسیم

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 8:18 PM IST

ایم ای سی پی ایس Muslim Education and Career Promotion Society کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں ان طالبات کے درمیان اسکالرشپ تقسیم کی گئی، جن کے والدین کورونا دور میں اپنے بچوں کو تعلیم دینے سے معذور تھے۔

مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن کہتے ہیں کہ سوسائٹی کا مقصد اقلیتی طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ کورونا کے قہر کے سبب طلباء اور طالبات جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہوئے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے ترجیحات کی بنیاد پر کام کیا جاتا ہے۔

اقلیتی طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرانے کی غرض سے اسکالر شپ تقسیم

وہیں پروگرام کے مہمان کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے ذریعہ بے مثال کام کیا جارہا ہے اور سچ پوچھیے تو قوم کو تعلیم کی ہی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انسان کو ہر حال میں علم کے حصول کے لئے سرگرداں رہنا چاہیے۔ تعلیم کے حصول کے ذریعے نہ صرف تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ قوم میں انقلاب بھی پیدا کیا جا سکتا ہے۔

آ پ کو بتادیں کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے آج بڑی تعداد میں طلباء کو چیک تقسیم کیے تاکہ وہ اپنی تعلیم کو بخوبی جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ بھوپال میں 1985 میں اقلیتی طلباء کی تعلیمی ضرورت کے مدنظر مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔

سوسائٹی کے ذریعہ ابتدا میں ہونہار طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی تھی، بعد میں ان طلبہ کو شامل کیا گیا جو مالی مشکلات سے دوچار ہیں، لیکن وسائل کی کمی کے سبب تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.