ETV Bharat / state

CM Shivraj on Satish Kaushik ستیش کوشک نے مدھیہ پردیش کو فلم فرینڈلی اسٹیٹ کہا تھا، شیوراج - شیو راج سنگھ چوہان

بالی ووڈ کے اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک آج انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر شیو راج سنگھ چوہان سمیت کئی مشہور شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ستیش کوشک کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کو فلم فرینڈلی اسٹیٹ قرار دیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 1:03 PM IST

بھوپال: مشہور اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ آنجہانی کوشک گذشتہ نومبر میں ہی بھوپال آئے تھے اور انہوں نے ریاست کو فلم فرینڈلی اسٹیٹ قرار دیا تھا۔ شیو راج سنگھ چوہان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آنجہانی کوشک نے اپنی بہترین اداکاری سے پوری ہندی فلمی دنیا پر گہرا تاثر چھوڑ کر ایک الگ پہچان بنائی تھی۔ گزشتہ سال نومبر میں وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بھوپال آئے تھے اور مدھیہ پردیش کو فلم فرینڈلی اسٹیٹ کہا تھا۔ قبل ازیں وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپنی بے عیب اداکاری سے کروڑوں ہندوستانیوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے مشہور اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ وہ یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ خدا مرحوم کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک آج 67 برس کے عمر میں انتقال کر گئے۔ اداکار انوپم کھیر سمیت بالی ووڈ کی متعدد ستاروں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل اداکار ستیش کوشک کورونا کے دوران کووڈ سے بھی متاثر ہوئے تھے۔ ستیش کوشک 13 اپریل 1956 کو ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلموں میں کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا، جیسے مسٹر انڈیا میں کیلنڈر اور دیوانہ مستانہ میں پپو پیجر جیسے مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے بطور ہدایت کار جانے بھی دو یاروں، رام لکھن، ساجن چلے سسرال، مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی، بڑے میاں چھوٹے میاں، حسینہ مان جائے گی، اڑتا پنجاب، بھارت، اور چھلانگ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.