مدھیہ پردیش کی تنظیم سرو دھرم سد بھاونا منچ کے ذمہ داران نے ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل سے ملاقات کی اور میمورنڈم پیش کیا- جس میں یہ کہا گیا کہ کورونا بحران میں سبھی چیزیں کھل رہی ہیں تو کورونا گائیڈلائن کے تحت ریاست میں اسکولز بھی کھولنے پر غور کیا جائے۔
اس موقع پر سرو دھرم سد بھاونا منچ نے میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے اقلیتی فرقہ سے وابستہ دیگر مسائل پر بھی گورنر موصوف کی توجہ مبذول کرائی-منچ نے گورنر سے گزارش کی کہ وہ اسکولز کھولنے سے متعلق حکومت کو ہدایت دیں۔ جب سبھی بازار کھل گئے ہیں ایسے میں بچوں کے اسکول کھولنے کے بارے میں مناسب فیصلہ لیا جانا چاہیے-
گورنر سے ملنے والے اس وفد میں ڈاکٹر فادر آنند مٹنگ، حاجی محمد ہارون، بنتے ساگر اور مہندر شرما شامل تھے-
اندور ہجومی تشدد معاملہ: پیٹنے والوں کو سرحد پر جاکر طاقت دکھانے کی نصیحت