بھوپال: سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش 31 اکتوبر کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن پوری ریاست میں قومی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا حلف لیا جائے گا۔Rashtriya Ekta Diwas
سرکاری معلومات کے مطابق، مدھیہ پردیش ریاستی حکومت نے تمام محکموں کے سربراہوں سمیت ڈویژنل کمشنر، کلکٹر، پولس کمشنر اور تمام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک خط لکھا ہے اور انہیں قومی اتحاد کا دن منانے کی ہدایت دی ہے۔ راشٹریہ ایکتا دیوس کے حلف کے ساتھ، ریاستی پولیس اور وردی میں ملبوس فورسز، یونٹوں اور ایجنسیوں کی جانب سے مارچ پاسٹ، ہراضلاع میں ایکتادوڑ اور جیلوں میں قومی اتحاد پر مرکوز پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: یوم قومی اتحاد پر بائک ریلی کا اہتمام
یواین آئی