اندور: مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے بکرا منڈی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اسلامی کیلنڈر کے مطابق ذی الحجہ کا چاند نظر آتے ہی اہل اسلام ابراہیم خلیل اللہ کی سنت کو تازہ کرنے کے لیے سرگرم ہوجاتے ہیں۔ اس کے پیش نظر شہر کے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ Eid-ul-Adha 2022
مزید پڑھیں:
عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے کاروبار نہ صرف مسلم طبقہ کرتا ہے بلکہ برادران وطن بھی اس کاروباروں میں سرگرم ہوتے ہیں اور جانوروں کا جم کر کاروبار کرتے ہیں اور عیدالاضحیٰ کے آخری دن تک یہ کاروبار جاری رہتا ہے۔ واضح رہے کہ قربانی کے بغیر زندگی میں کچھ بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ چاہے وہ انعام و اکرام ہو یا ظالم کے خلاف جنگ ہو بغیر قربانی کے کامیابی ممکن نہیں ہے۔ اس لیے قربانی کا عمل اللہ کو محبوب ہے۔ Eid-ul-Adha 2022