ETV Bharat / state

Sadbhavna Tiranga Rally بھوپال میں سدبھاؤنا ترنگا ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 9:09 PM IST

کانگرس کے سینیئر لیڈر اور سابق جنرل سیکرٹری ناصر اسلام کی قیادت میں سد بھاونا ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی و سینیئر لیڈروں سمیت سینکڑوں کانگرس کارکنان نے شرکت کی۔

بھوپال میں سدبھاؤنا ترنگا ریلی کا انعقاد

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پردیش کانگرس کے سابق جنرل سیکرٹری ناصر اسلام کی قیادت میں مقامی شہداء کی یادگار (بھوپال گیٹ) سے ایک بہت بڑی سدبھاونا ریلی نکالی گئی۔

سہ پہر 3 بجے کے قریب مختلف سماجوں کے سربراہان جن میں خاص طور پر سکھ سماج، عیسائی، رائن سماج اور قریشی سماج کی شخصیات کو شال اور شری پھل سے نوازا گیا۔

اس کے بعد سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی سابق کابینہ وزیر پی سی شرما، ضلع کانگرس کے صدر مونو سکسینہ اور کئی موجودہ اور سابق کونسلر کے خطاب کے بعد قومی پرچم دکھا کر بڑی سدبھاؤنا ریلی کو روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ کانگرس واحد نظریاتی جماعت ہے جو تمام مذاہب کا احترام اور ان کے باہمی اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔ سابق قابینہ وزیر پی سی شرما نے ناصر اسلام کو اتحاد اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی مثال قرار دیا۔ضلع صدر مونو سکسینہ نے ریاستی حکومت کی سخت تنقید کی اور شیوراج حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتایا۔

اس موقع پر پروگرام کے ارگنائزر مدھیہ پردیش کانگرس کمیٹی کے سابق جنرل سیکرٹری ناصر اسلام نے کہا کہ شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور اپنے شہر کی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے۔ امن مخالف طاقتوں کو شہر میں سر اٹھانے کا موقع نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں:Independence Day 2023 اندور میں جشن آزادی کے لیے میراتهان دوڑ

آج کے اس پروگرام کے موقع پر ناصر اسلام نے حکومت کے کرپشن، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی ،بے قاعدگیوں اور حکومت کی ناکامیوں پر بھی تنقید کی آج کے جلسے میں بڑی تعداد میں نوجوان پرجوش نظر ائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.