ETV Bharat / state

جبل پور: 50 لاکھ سے زائد حوالے کے روپیے کے ساتھ ایک گرفتار - News jabalpur

مدھیہ پردیش کے جبل پور ریلوے اسٹیشن کی نزدیک ریلوے افسران نے 50 لاکھ سے زائد حوالے کے روپیے کے ساتھ ایک شخص کو حراست میں لیا ہے، جو بھوپال کا رہنے والا راجیش پال ہے۔

mp_jab_04_rpf_havala_suneel_7202638
جبل پور: 50 لاکھ سے زائد حوالے کے روپیے کے ساتھ ایک گرفتار
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 11:46 AM IST

کورونا وبا کے دوران ٹرین کے ذریعے حوالہ کا کاروبار بڑھا ہے۔ حالانکہ وقت وقت پر ریلوے اس پر کارروائی بھی کرتی ہے۔ اسی بیچ آر پی ایف نے ٹرین میں سفر کر رہے ایک نوجوان کے پاس سے لاکھوں روپیے نقد برآمد کیے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ پیسے حوالے کے ہیں۔ فی الحال نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آر پی ایف کے مطابق ہفتہ کو جبل پور ریلوے اسٹیشن میں سب انسپکٹر آر کے چاہر، امت یادو اور کانسٹیبل شہزاد خان چیکنگ کر رہے تھے، اس دوران سومناتھ ایکسپریس میں بیٹھا مسافر انہیں مشکوک لگا۔ نوجوان کے پاس رکھے بیگ کو دیکھ کر آر پی ایف کو شک اور پوچھ گچھ کی تو نوجوان ہنگامہ کرنے لگا۔

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش: گونا میں ایک غریب خاتون کو 2.5 لاکھ کا بجلی بل

جس کے بعد افسران نے نوجوان کو ٹرین سے اتارا اور بیگ چیکنگ کی تو اس میں 50 لاکھ 94 ہزار روپیے نقد رکھے ہوئے برآمد کیے گئے۔ نوجوان راجیش پال(47) بھوپال کا رہنے والا ہے۔

فی الحال پولیس کو روپیے کے ساتھ تھانے لے گئی ہے اور انکم ٹیکس افسران کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.