کوتوالی پولیس ذرائع کے مطابق گوتم بگیچا علاقے میں کل رات نامعلوم بدمعاشوں نے گھر میں اکیلے سورہے ریٹائرڈ افسر کو موت کے گھاٹ اتار کر لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔
ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ایس ایس راجپوت آبپاشی محکمے سے ریٹائرڈ افسر تھے۔
دونوں شوہر بیوی اکیلے رہتے تھے۔کل ہرتالیکا تیج پر ان کی اہلیہ پڑوس میں تیج منانے گئی تھی۔اس دوران راجپوت گھر پر اکیلے تھے۔
آج صبح جب راج پوت کی بیوی گھر آئی تو انہوں نے پورا گھر بے ترتیب پایا، راجپوت بستر پر مردہ پڑے تھے۔گھر کی الماریاں بھی کھلی ہوئی تھیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ بدمعاشوں نے راجپوت کے سر پر وار کیا ہے،جس سےوہ بے ہوش ہوگئے اور صبح تک ان کی موت ہوگئی۔