یوم جمہوریت کے موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے جبکہ اندور میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔
اندور میں شاہین باغ کے نام سے مشہور بڑ والی چوکی علاقے میں احتجاجی مظاہرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلبا کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر قومی ترانے گائے گئے اور آئین کی تمہید پڑھی گئی۔
مولانا نورالحق نے اس موقع پر پرچم کشائی کی اور لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔