ETV Bharat / state

MP Rape Case مدھیہ پردیش میں نابالغ سے جنسی زیادتی کے مفرور ملزم کی خود سپردگی - بیتول میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ

بیتول کوتوالی علاقے میں پیر کی رات ایک نابالغ لڑکی کی جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ملزم کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ وہیں ملزم فرار ہو گیا تھا جس نے آج خود سپردگی کی۔ Minor Girl Rape Case in Betul

مدھیہ پردیش میں نابالغ سے جنسی زیادتی کے مفرور ملزم کی خود سپردگی

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 2:03 PM IST

بیتول: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ایک نابالغ کی جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ملزم نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی جو اب مکمل طور پر پرامن ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) نیرج سونی نے آج بتایا کہ کوتوالی تھانہ علاقے میں پیر کی شب رمیش گلہانے (58) نے ایک نابالغ کی عصمت دری کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ یہاں کشیدگی کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس فورس کے ساتھ اسٹیشن انچارج اور پولیس کے کئی سب ڈویژنل افسران (ایس ڈی اوپی) کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ Rape accused Surrender in Betul

جب مشتعل افراد سمجھانے پر بھی راضی نہ ہوئے تو ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بھگا دیا گیا۔ کچھ لوگ سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور گاڑی کو آگ لگانے کے الزام میں پکڑے گئے ہیں۔ اے ایس پی نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سملا پرساد نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے پانچ مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ پولیس کی مسلسل تلاشی اور گہرائی سے چھان بین سے خوفزدہ ملزم رمیش گلہانے کل دیر شام پولس کنٹرول روم پہنچا اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سملا پرساد کے سامنے خود سپردگی کردی۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فی الحال علاقے میں امن ہے اور حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Alleged Sexual Assault جم مالک پر پہچان چھپا کر پر جنسی زیادتی کا الزام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.