ETV Bharat / state

اندور: رنگ پنچمی کے موقع پر جلوس کی اجازت نہیں - رنگ پنچمی کا تہوار

مدھیہ پردیش میں رنگ پنچمی کا تہوار ہولی کے پانچ روز بعد منفرد انداز میں منایا جاتا ہے۔ رنگ پنچمی کے موقع پر لوگ ایک مقام پر جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو رنگ لگا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں آس پاس کے علاقوں میں گھومتے ہیں۔

اندور: رنگ پنچمی کے موقع پر جلوس کی اجازت نہیں

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:28 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں رنگ پنچمی کے موقع پر گذشتہ 75 برسوں سے روایتی جلوس کا اہتمام ہوتا رہا ہے مگر اس بار کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جلوس کو اجازت نہیں دی ہے۔

اندور: رنگ پنچمی کے موقع پر جلوس کی اجازت نہیں

دراصل مدھیہ پردیش میں رنگ پنچمی کا تہوار ہولی کے پانچ روز بعد منفرد انداز میں منایا جاتا ہے۔ رنگ پنچمی کے موقع پر لوگ ایک مقام پر جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو رنگ لگا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں آس پاس کے علاقوں میں گھومتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس جلوس کی شروعات 75 برس قبل پانچ دوستوں نے پانچ رنگ ایک دوسرے پر رنگ لگا کر مبارکباد دینے سے کی تھی، جس کے بعد یہ سلسلہ مسلسل جاری رہا اور مالوہ کے اس روایتی جلوس کو پورے ملک میں ایک الگ شناخت ملی۔

اس جلوس میں نہ کوئی اپنا ہوتا ہے نہ کوئی غیر اور نہ ہی عمر کی کوئی قید ہوتی ہے، بس ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے کہ اگر آپ جلوس میں شریک ہو گئے تو آپ کے چہرے پر رنگ ضرور ہونا چاہیے مگر کورونا کی وجہ سے انتظامیہ نے اس اجتماعی تقریبات پر پابندی عائد کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ پنچمی کے اس روایتی جلوس کو کورونا وباء کی وجہ سے شہر میں گھومنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جس سے منتظم اور روایت کو زندہ رکھنے والے مایوس ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.