یوم انسانی حقوق کے موقع پر شہر کی سماجی تنظیموں نے انسانی حقوق کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گھروں میں اور دیگر شعبوں میں ملازمت کرنے والے ملازموں کے لیے یکساں قانون ہو ان کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔
ریلی کے اختتام پر دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی اور مطالبہ کیا کہ مزدور طبقے کے لیے بھی ویسا ہی قانون بنایا جائے جیسا اعلی عہدوں پر ملازمت کرنے والے کے لیے ہے۔
ان کو بھی ہفتہ وار چھٹی ہو حکومت کی جانب سے مزدوری مقرر ہو جو فائدے حکومت کی جانب سے ملتے ہیں وہ مزدور طبقہ کو بھی دیا جائے ہر انسان کو برابر کا درجہ دیا جائے اگر کوئی بیماری سے متاثر ہے تو اس میں فرق نہ ہو۔