ETV Bharat / state

پولیس نے جلتی چِتا کو بجھا کر اپنے قبضے میں لیا، جانئے پورا معاملہ - مدھیہ پردیش کے راج گڑھ

راج گڑھ سے ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے، یہاں کی ایک خاتون کی شکایت پر پولیس جلتی ہوئی چتا کو بجھا کر اسپتال لے گئی اور آدھی جلی ہوئی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے جلتی چِتا کو بجھا کر اپنے قبضے میں لیا، جانیئے پورا معاملہ

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 10:42 AM IST

مدھیہ پردیش کے راج گڑھ سے ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے، یہاں کی ایک خاتون کی شکایت پر پولیس جلتی ہوئی چتا کو بجھا کر اسپتال لے گئی اور آدھی جلی ہوئی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے جلتی چِتا کو بجھا کر اپنے قبضے میں لیا، جانیئے پورا معاملہ

خاتون نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کے شوہر کو مار کر لاش کو جلایا جارہا تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کیا۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق شہر کے کھوئیری روڈ پر مقیم پریم سنگھ کی موت کے بعد اس کا کنبہ پیر کے روز آخری رسومات ادا کرنے کے لئے اس کی لاش شمشان گھاٹ لے کر پہنچا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھی۔ ادھر ہلاک شدہ کی اہلیہ ریکھا بائی جو گزشتہ ایک ماہ سے اپنے آبائی گھر میں مقیم تھیں، نے تھانہ کوتوالی میں شکایت کی اور شوہر کی موت کو قتل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی ضمنی انتخاب معمولی نہیں: کمل ناتھ

اس شکایت کے فوراً بعد ہی پولیس موقع پر پہنچی اور آدھی جلی لاش کو برآمد کر لیا جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش کو دوبارہ اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ کنبہ کے مطابق وہ کل بیماری کی وجہ سے فوت ہوا تھا اور آج آخری رسومات ادا کر رہے تھے لیکن باہمی تنازعہ کی وجہ سے اس کی اہلیہ اپنے مائیکے میں تھیں اور شوہر کی موت کی اطلاع بھی ان کے کنبے والوں نے نہیں دی تھی۔

اس پر خاتون نے اپنے شوہر کے قتل کا شک ظاہر کیا، اس لیے آدھی جلی لاش کو برآمد کر پوسٹ مارٹم کراکر پھر سے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

اطلاع کے مطابق ہلاک شدہ کے اہل خانہ اور اس کی اہلیہ کے درمیان بات چیت کافی دن سے بند تھی، جس کی وجہ سے اہلیہ کو واقعے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ لیکن بیوی نے الزام لگایا ہے کہ کہیں نہ کہیں یہ قتل کا معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.