ریاست راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے دوران آج ضلع ناگور کے ڈیڈوانہ اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی چیتن ڈوڈی نے ہوٹل فیئرمونٹ میں ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کی۔
چیتن ڈوڈی نے کہا کہ 'ہوٹل فیئرمونٹ میں 109 اراکین اسمبلی موجود ہیں اور وہ تمام لوگ ایک ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ روز جو تعداد تھی یا 13 جولائی کے شام تک جو تعداد تھی اس میں کوئی فرق ابھی تک نظر نہیں آیا ہے۔
چیتن ڈوڈی نے کہا کہ 'جن اراکین اسمبلی کو اسمبلی صدر کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے اس نوٹس میں آئین کی دفعات ہیں اور تمام اراکین اسمبلی نے ان دفعات کا مکمل طور پر خیال رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'جن لوگوں کو نوٹس دیا گیا ہے ان تمام لوگوں کو تین روز تک جواب دینے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔ وہ جو بھی جواب دیں گے اس کے بعد جو حالات ہیں وہ ایک دم صاف ہو جائیں گے۔
چیتن ڈوڈی نے کہا کہ 'ایسا کچھ نہیں ہے کہ ان تمام لوگوں کے لیے راستے بند کر دیئے گئے ہیں بلکہ ابھی بھی جو عہدیدران لوگ ہیں وہ تمام لوگ سچن پائلٹ اور جو ان کے خیمہ میں لوگ ہیں ان تمام لوگوں سے گفتگو کر رہے ہیں اس لیے آج جو پریس کانفرنس سچن پائلٹ کرنے والے تھے اس پریس کانفرنس کے وقت میں توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں پوری امید ہے کہ سچن پائلٹ کے خیمہ میں جو لوگ ہیں وہ تمام لوگ واپس اس جانب رخ کریں گے۔