مدھیہ پردیش کے مشرقی حصے میں متعدد مقامات پر ہلکی بارش کے درمیان اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران، خلیج بنگال میں موسم کو متاثر کرنے والا نظام بننے نتیجے میں دو درجن سے زیادہ مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش درج کی گئی۔
ریاست کے اجین ، سیونی ، عمریہ ، اندور ، منڈلا ، چھندواڑہ ، گنا ، دموہ ،ان مقامات پر درمیانی بارش درج کی گئی جبکہ پچمڑھی ، ریوا ، رائے سین ، ملاج کھنڈ ، ساگر ، کھجوراہو ، شاجا پور ، رتلام ، نرسنگھ پور ، ہوشنگ آباد ، جبل پور اور ٹیکم گڑھ ضلع میں ان مقامات پر ہلکی بارش درج کی گئی ۔
ریاستی دارالحکومت بھوپال سمیت تقریباً نصف درجن مقامات پر آج صبح ہلکی بارش ہوئی۔
بھوپال کے موسمیاتی مرکز کے اودے سروٹے نے بتایا 'خلیج بنگال میں ایک کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے، جس کی وجہ سے مشرقی مدھیہ پردیش میں آنے والے جبل پور، شہڈول اور ساگر ڈویژنوں میں کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے'۔
انہوں نے بتایا 'خلیج بنگال میں بننے والے نظام کے اثرات کی وجہ سے دارالحکومت بھوپال سمیت کچھ دیگر مقامات پر بارش کی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی، جو اگلے ایک یا دو دن میں مغربی مدھیہ پردیش میں آئے گی'۔
یہ بھی پڑھیے
درگاہ غریب نواز میں راہ نامہ کو لے کر خادموں کا اعتراض
انہوں نے کہا کہ موسم کا ایسا ہی موڈ 10 اگست تک جاری رہنے کی امید ہے۔
دارالحکومت بھوپال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج ہلکی بارش ہوئی۔ یہاں ابھی آسمان پر ہلکے ہلکے بادل ہیں۔ پیشن گوئی ہے کہ شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔