ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Weather Update مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ - مدھیہ پردیش موسم اپ ڈیٹ

مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع میں آج بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ rain forecast in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 2:34 PM IST

بھوپال: موسم کے بدلتے مزاج کے درمیان مدھیہ پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ دوسری جانب دارالحکومت بھوپال میں صبح سورج نکلنے کے بعد اچانک موسم بدل گیا اور گرج چمک کے ساتھ کچھ دیر تک تیزبارش ہوئی۔ موسمیاتی مرکز، بھوپال کے سائنسدانوں کے مطابق، راجستھان کے قریب بنے ویسٹرن ڈسٹربنس اور ٹرف لائن کی وجہ سے، ریاست میں گذشتہ چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر جنوبی اور مغربی مدھیہ پردیش میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کچھ مقامات پر اچھی بارش ہوئی ہے۔ دوسری طرف راجدھانی بھوپال میں کل کی بارش کے بعد آج صبح پھرتیز بارش ہوئی۔

دریں اثنا، سیونی میں زیادہ سے زیادہ 57.2 ملی میٹر (ایم ایم) بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ چھندواڑہ میں 35.5 ، جبل پور میں 31.7، نرسنگھ پور میں 31.7، نرسنگھ پور میں 24، منڈلا میں 16.4، اندور میں 15.5، بیتول میں 13.6، اجین میں9.6، بالاگھاٹ کے ملاک کھنڈ میں6.6، بھوپال میں 2.6 ملی میٹر کے علاوہ دیگر مقامات پربارش ہوئی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ محکمہ نے اگلے 24 سے 48 گھنٹے کے دوران ریاست میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ہلکی تو کہیں درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ راجدھانی بھوپال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کی بارش کے بعد آج صبح ایک بار پھر موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے کو ملی کچھ دیر تیز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain forecast in Kashmir کشمیر میں سات مئی تک موسمی صورتحال خراب رہنے کی پیش گوئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.