بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھوپال مرکزی حلقہ کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 22 نومبر کو ضلع برہانپور میں داخل ہوگی۔ اس کی تمام تر تیاریاں جاری ہیں۔ راہل گاندھی کی 35 سو کلومیٹر کی یاترا تلنگانہ سے ہوتے ہوئے مہاراشٹر اور اب ریاست مدھیہ پردیش کی طرف کوچ کر رہی ہے۔ Rahul Gandhi Will Lead Bharat Jodo yatra In Bhopal On 22nd November
طارق مسعود نے کہا میں خود اس بھارت جوڑوں یاترا میں 350 کلو میٹر اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیدل چل کر برہانپور پہنچیں گے۔ہم راہل گاندھی کا استقبال بڑے پیمانے پر کریں گے۔ ہماری بھارت جوڑوں یاترا کا آغاز دارالحکومت بھوپال حبیب گنج تھانے کے پاس راجیو گاندھی کے مجسمے سے شروع کی جائے گی۔ ہماری اس یاترا کو سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ہری جھنڈی دکھائی گے۔
یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی بیس نومبر کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوں گے
رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہاکہ یہ مدھیہ پردیش کی تاریخ میں ایک بڑا قدم جوڑا جارہا ہے۔ کیونکہ ہم نے آزادی کی لڑائی نہیں دیکھی لیکن اب ہمیں موقع ملا ہے کہ بھلے ہی ہمیں ماہتما گاندھی کے ساتھ چلنے کا موقع نہیں ملا ہے لیکن ہم راہل گاندھی کے ساتھ نفرت مٹانے، مہنگائی مٹانے اور محبت کا پیغام لے کر آئین کو بچانے کا عہد لے کر اس بھارت جوڑوں یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔Rahul Gandhi Will Lead Bharat Jodo yatra In Bhopal On 22nd November