ETV Bharat / state

Shivraj Slams Rahul Gandhi راہل گاندھی نے پسماندہ طبقات کی توہین کی ہے، شیوراج - شیوراج سنگھ چوہان

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ گجرات کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو کس بیان کے معاملے میں ملزم ٹھراتے ہوئے سزا سنائی ہے، یہ سب جانتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 7:09 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر پھر سے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغرور لیڈر ہیں اور پسماندہ طبقات کی توہین کرنے کے باوجودمعافی نہیں مانگ رہے ہیں۔ چوہان نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گجرات کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو کس بیان کے معاملے میں ملزم ٹھراتے ہوئے سزا سنائی ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں پسماندہ طبقات کی توہین کی ہے اور اس معاملے میں سزا ملنے کے بعدانہیں لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا ہے۔ اس کے باوجود معافی نہیں مانگ رہے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر راہل چوہان نے کہا کہ کانگریس کے تمام لیڈر اس معاملے کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے وہ کانگریس سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ کیا وہ راہل گاندھی کے پسماندہ طبقات کے بارے میں دئے گئے بیان سے متفق ہیں۔ وزیر اعلی نے راہل گاندھی پر کئی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اگر وہ گاندھی نہرو خاندان سے نہیں ہوتے تو کیا ہوتے، یہ بھی سب جانتے ہیں۔ لیکن کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو 'قومی سطح' کا لیڈر بنانے پر لگے ہوئے ہیں۔

چوہان نے کہا کہ ملک میں ان دنوں کانگریسی لیڈر قاعدے قانون معلوم ہونے کے باوجودستیہ گرہ کر رہے ہیں۔ اور ستیہ گرہ کے لئے لوگ بھی نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے بارے میں کہا کہ ستیہ گرہ میں سینئر لیڈر کمل ناتھ بھی نظر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کے لیڈروں کو سمجھنا چاہئے کہ راہل گاندھی کو سزا عدالت نے دی ہے اور قاعدے قانون سب کے لئے ایک ہیں۔ چوہان نے حالیہ دنوں میں راہل گاندھی کے خلاف کافی بیانات دئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualification Issue راہل گاندھی اپنی انا کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہوئے، اشونی وشنو
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.