ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra راہل کی پیدل یاترا بورگاؤں سے شروع، پرینکا بھی شریک

راہل گاندھی کی پیدل یاترا دن کے تقریباً دس بجے یا اس کے بعد دلہر پھاٹا پہنچے گی۔ صبح کے آرام کا پروگرام یہیں ہے۔ اس کے بعد آج ہی یاترا قبائلی قبیلہ تانتیا بھیل کی جائے پیدائش بڑودہ اہیر پہنچے گی۔ وہاں قبائلی اجلاس بھی ہوگا۔Rahul walking tour starts from Borgaon Priyanka also participates

راہل کی پیدل یاترا بورگاؤں سے شروع
راہل کی پیدل یاترا بورگاؤں سے شروع
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 9:32 PM IST

کھنڈوا: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں سے شروع ہوئی جس میں پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ا نے بھی پہلی بار شرکت کی ریاست میں یاترا کے دوسرے دن سخت حفاظتی انتظامات، سینئر لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں گاندھی نے مقررہ وقت کے مطابق صبح بورگاؤں سے پیدل یاترا کا آغاز کیا۔ پرینکا گاندھی ، جو کل یاترا میں شامل ہونے آئی تھیں، نے بھی قدم سےقدم ملائے۔ محترمہ گاندھی جمعہ اور ہفتہ کو بھی یاترا کے ساتھ جائیں گی۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، یاترا کوآرڈینیٹر ڈگ وجے سنگھ، سینئر لیڈر جے رام رمیش، سابق مرکزی وزراء ارون یادو، جیتو پٹواری اور درجنوں سینئر کانگریس لیڈر اور عہدیدار بھی یاترا کے ساتھ چل رہے ہیں۔Rahul walking tour starts from Borgaon Priyanka also participates

راہل گاندھی کی پیدل یاترا دن کے تقریباً دس بجے یا اس کے بعد دلہر پھاٹا پہنچے گی۔ صبح کے آرام کا پروگرام یہیں ہے۔ اس کے بعد آج ہی یاترا قبائلی قبیلہ تانتیا بھیل کی جائے پیدائش بڑودہ اہیر پہنچے گی۔ وہاں قبائلی اجلاس بھی ہوگا۔

اس کے بعد گاندھی پندھانا میں گوردوارہ صاحب پہنچیں گے۔ پیدل یاترا دوپہر 3.30 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور آج کا وقفہ دیر شام چھیگاؤں مکھن میں دیا جائے گا۔ یاترا کا رات کا آرام روشیا کھیرڈا نامی جگہ پر ہوگا۔ جمعہ کو یہاں سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔

اس سے پہلے، گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا صبح بودرلی سے شروع ہوئی اور مختلف پڑاؤ کے بعد شام کو کھنڈوا ضلع کے بورگاؤں پہنچی تھی۔

کھنڈوا کے ساتھ ساتھ، یاترا کھرگون، اندور، اجین، اگرمالوا اضلاع سے گزر کر 4 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس دوران گاندھی 26 نومبر کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو (اندور) پہنچیں گے اور ایک میٹنگ کریں گے۔ وہ اجین میں ایک جلسہ عام بھی کریں گے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.