مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں قومی خدمتگار تنظیم برسوں سے ضرورتمند اور مستحق لوگوں کے لئے کام کرتی چلی آ رہی ہے، رواں برس رمضان میں بھی قومی خدمت گار تنظیم بھوپال کے دیگر حصوں میں جاکر ضرورتمندوں اور مستحق بچوں میں نئے کپڑے تقسیم کر رہی ہے۔ qaumi khidmatgar Organization Distribute Clothes to the Needy
قومی خدمت گار تنظیم انرولمنٹ اہل خانہ کا خاص طور سے خیال رکھ رہی ہے جو کورونا وبا کے درمیان بے سہارہ ہوئے ہیں، تنظیم ان میں راشن کٹ کے ساتھ ان کے بچوں میں نئے کپڑے تقسیم کررہی ہے، ساتھ ہی اس تنظیم کے بھوپال میں کئی سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں سے لوگ اپنے اور اپنے بچوں کے لئے کپڑے حاصل کرسکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:
قومی خدمت گار تنظیم کا مقصد ہے کہ عید کی خوشیاں ان کے ساتھ بانٹی جائے جو کورونا وبا کے دوران بے سہارا ہوگئے ان کے گھر میں کوئی کام کرنے والا نہیں ہے یا ہر وہ غریب طبقہ جو زیادہ متاثر ہے اور خود کے لیے دو وقت کا روٹی نہیں جٹا سکتا۔ qaumi khidmatgar Organization