ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے عبادت گاہوں پر اجتماعی عبادتوں پر پابندی عائد کی تھی۔
صوبے میں کورونا کے مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، اس سے تحفظ کے لیے انتظامیہ نے نئے احکامات کا اعلان کیا۔
اندور میں رات کے لاک ڈاؤن کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں اجتماعی تقریبات پر پابندی بھی عائد کر دی ہے جس سے لوگ سخت ناراض ہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں تہوار عنقریب ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شب برات اور ہولی عنقریب ہے۔ یہ دونوں تہوار کی بڑی اہمیت ہے جہاں ہندو مذاہب کے لوگ ہولی پر عقیدت رکھتے ہیں۔ وہیں شب برات میں مسلمان مسجدوں میں نماز اور عبادت کرتے ہیں نیز خانقاہوں، مزاروں اور قبرستانوں کی زیارت کیلئے جاتے ہیں مگر لاک ڈاؤ ن سے تقریبات میں دشواری ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ کئی صوبوں میں انتخابی تقریبات کا دور جاری ہے۔ وہیں چند روز قبل ہی صوبے کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اندور میں تقریبات کا انعقاد کیا تھا۔ اس سے کورونا نہیں پھیلا تو پھر کیا وجہ ہے کہ تہوار کے قریب آتے ہی اس طرح کی تقریبات پر حکومت پابندی عائد کر رہی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پابندیوں میں رعایت دی جائے۔